• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، غیر قانونی و غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) کمشنر راولپنڈی و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی انجینئر عامر خٹک کی ہدایات پر آر ڈی اے کے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غیر قانونی و غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور عوام الناس کی آگاہی کے لیے ایک جامع پبلک ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی ہے کہ آر ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان، اسپانسرز اور ڈویلپرز کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان علاقوں میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی، تحصیل کونسلز اور ڈسٹرکٹ کونسلز راولپنڈی،  ٹیکسلا، گوجر خان، کلر سیداں اور کہوٹہ  دائرہ اختیار میں علاقے شامل ہیں۔ آر ڈی اے نے پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز 2021 کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں بغیر منظوری ہاؤسنگ سکیموں کا اجرا، غیر قانونی ڈویلپمنٹ اور پلاٹس کی فروخت، مطلوبہ دستاویزات جمع نہ کروانا اور منظور شدہ لے آؤٹ پلان سے انحراف شامل ہیں۔ 
اسلام آباد سے مزید