راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے ) ماڈرنائزنگ ایگریکلچر سروسز پروگرام 2025-26 کے تحت ماڈل فارمز کے لئے راولپنڈی ڈویژن کو 287 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 146 درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔جبکہ 141 درخواستوں کو درست قرار دیا گیا ہے۔ ماڈل فارم 3 ایکڑ پر قائم ہوگا۔ 2 ایکڑپر کسان اپنی پسند کے مطابق جبکہ 1 ایکڑپر ربیع یا خریف کی فصل کے ساتھ کاشت کی جائے گی۔گندم مقابلہ کیلئے 744کھیت رجسٹرڈ کرائے گے۔جن میں سے83کو مسترد کردیا گیا ہے۔سکیم کیلئے وہ ہی کسان اہل ہوگا جوکم از کم 2 ایکڑ اراضی کا مالک اور منظور شدہ پالیسی کے مطابق تصدیق شدہ بیج استعمال کرتا ہو۔ راولپنڈی ڈویژنل ایگریکلچر ایڈوائزری اینڈ ٹاسک فورس سب کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ زرعی انٹرن شپ پروگرام کے تحت 95 انٹرنیز راولپنڈی ڈویژن میں کام کررہے ہیں۔جن میں 44 مرد اور 51 خواتین شامل ہیں۔جن کے زمہ انٹرنیز سی ایم انیشیٹوز، فیلڈ سرگرمیوں، ترقیاتی کاموں، کسانوں کی سہولت ، توسیعی خدمات کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔جن میں گندم، کینولا، دال، چنے، آلو اور موسمی سبزیاں شامل ہیں۔اجلاس میںفرٹیلائزر ڈیلرز کے بارے میں بتایا گیا کہ اس وقت راولپنڈی ڈویژن میں 461کھاد ڈیلرز کام کر رہے ہیں۔