• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس سروس کا روٹ پاک سیکرٹریٹ کی بجائے شہید ملت سٹاپ تک محدود

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی پاکستان میٹرو بس سروس کے روٹ کو پاک سیکرٹریٹ کی بجائے شہید ملت سٹاپ تک محدود کردیا گیا ہے۔جس کے باعث سیکرٹریٹ جانے والے سرکاری ملازمین اور سائلین کو شدید مشکلات مکا سامنا ہے۔میٹرو ذرائع کے مطابق آخری دو سٹاپ پریڈ گراؤنڈ اور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد انتظامیہ نے سیکورٹی کی وجوہات پر بند کئے ہیں۔مسافروں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرو بس سروس کے آخری دو سٹاپ بحال کئے جائیں تاکہ ملازمت اور کام کے لئے سیکرٹری ٹجانے والوں کو سہولت ہوسکے۔مسافروں نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ میٹرو بسوں کو ڈیزل کی بجائے الیکٹرک بسوں سے تبدیل کیا جائے تاکہ ایندھن بحران سے سروس متاثر نہ ہو۔اور الیکٹرک بسوں کے باعث اخراجات کے ساتھ ساتھ کرائے میں بھی کمی ممکن ہوسکے۔
اسلام آباد سے مزید