اسلام آباد (ساجد چوہدری )راولپنڈی رنگ روڈ میگا منصوبے کیلئے اب تک 33ارب 58کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں جبکہ منصوبے پر 85فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، نئی ڈیڈی لائن کے مطابق اب یہ منصوبہ 30ستمبر 2026میں مکمل ہونا ہے ،آرڈی اے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کیلئے 8ارب 80کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے اب تک ساڑھے پانچ ارب روپے جاری ہو چکے ہیں جبکہ بقایا 3ارب 30کروڑ روپے کے اجراء کیلئے آرڈی اے کی طرف سے پنجاب کے محکمہ فنانس کو خط بھجوایا جائے گا ، آر ڈی اے ذرائع کے مطابق آرڈی اے کو جاری ہونے والی مجموعی رقم 33ارب 58کروڑ روپے میں سے مختلف اوقات میں تقریباً سات ارب روپے کی رقم لیپس بھی ہوتی رہی ہے، واضح رہے کہ اس منصوبے کی دوسری نظرثانی شدہ لاگت 46ارب 63کروڑ روپے ہو چکی ہے۔