راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے ایس ایف کارپول بھرتی میں 2امیدوارموبائل سے نقل کرتے پکڑے گئے ،تھانہ ائرپورٹ کواے ایس ایف اسلام آباد ائرپورٹ کے انسپکٹر بوستان نے بتایاکہ اے ایس ایف کے کارپو ل کے لئے امتحان ہورہاتھا ، دوران امتحان 2امیدواروں محمدریاض اور سبز علی خان کو چیک کیاگیا جن دونوں سے موبائل فون برآمد ہوئے جومذکورہ امیدواروں نے انتہائی مہارت سے اپنے امتحانی گتوں کے نیچے چھپارکھے تھے ،جو امتحان کے دوران موبائل فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔