کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مردم شماری پر سخت موقف اختیار کئے جانے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس نے منگل کی شب ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کیاجس میں بدھ کو ان کی وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات طے کی گئی، ایم کیو ایم کا وفد بدھ کو اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا وفد میں پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر سید امین الحق،جاوید حنیف شامل ہوں گے،ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال چیف سینس، اور دیگر اعلی حکام بھی موجود ہوں گے، جس میں ایم کیو ایم اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ سے زیادہ ہے مگر اسے ایک بار پھر کم شمار کیا جارہا ہے۔