• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اسمبلیوں کو توڑنا عمران نیازی کی انا پرست سیاست کی مثال ہے، ڈاکٹر فائزہ

پشاور ( جنگ نیوز ) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ذاتی مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے پاکستانی سیاست سے حب الوطنی اور جمہوری انداز فکر کو نکال کر اسے پراگندہ کردیاہے جس کے خلاف تمام جمہوری قوتوں کو آواز بلند کرنی چاہیے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ جنرل باجوہ کی ایماء پر اپنی ہی صوبائی اسمبلیوں کو توڑنا عمران نیازی کی انا پرستی اور بدترین طرز سیاست کی مثال ہے۔یہ جمہوریت اور سیاست پر بد نما داغ اور عوام کے مقدس ووٹ کی تذلیل ہے پوری قوم سمیت یوتھیوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیے انھوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ عمران نیازی کا خود سرعام سکرین پر آکر الزامات لگانا اور پھر اپنے ہی پارٹی آفیشل اکاؤنٹ سے اس کی تردید کروانا سیاست سے کھلا مذاق اور عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کے ساتھ ساتھ سیاسی قوتوں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے عمران نیازی اپنے کرتوتوں سے بار بار یہ ثابت کررہاہے کہ اسے صرف ذاتی مفاد عزیز ہے ایسے شخص سے نجات پانے میں ہی ملک وقوم کی بھلائی ہے
پشاور سے مزید