اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں 10پریس قونصلرز اور تین پریس اتاشیوں کی فارن پوسٹنگ کی منظوری دیدی ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وزارت اطلاعات و نشریات نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ان تقرریوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ پریس قونصلر ز کی آسامیوں پر ا نفا ر میشن گروپ کے گریڈ19کے افسروں کی تعیناتی کی گئی ہےجبکہ پریس اتاشی کی پوسٹوں پر گریڈ18 کے افسر و ں کی تقرری کی گئی ہے۔سیدہ نگہت عامر اوٹاو ا کینیڈا اور امانت علی اقوام متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب کے آفس نیویارک امریکہ میں نئے پریس قونصلر ہو ں گے۔سجیلہ نوید پیرس ،صغیر وٹو برسلز اورمحمد عرفان جدہ میں پر یس قونصلر تعینات کئے گئے ہیں۔مقرب مختار کی ٹوکیو،محمد صالح دبئی،فرحت جبیں تہران،اطہرزیب عباسی سنگاپوراور سید خضر علی شاہ کی کابل میں بطور پریس قونصلر تقر ر ی کی گئی ہے۔ضیغم عباس واشنگٹن، عرفان اشرف قاضی بیجنگ، عدیل ستار کولمبو میں بطور پریس اتاشی کام کریں گے۔