• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی‘ وزیراعظم کی ثاقب نثار پر کڑی تنقید‘ تابڑ توڑ حملے

اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پرکڑی تنقید کرتےہوئے انہیں تابڑ توڑحملوں کا نشانہ بنایا ۔

 ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ ثاقب نثار کا کردارقوم کے سامنے آگیا ہے ‘سابق چیف جسٹس نے عدالتی حکم کے ذریعے ووٹوں کی گنتیاں رکوائیں ‘دن رات ڈھائی سال سوموٹو لیکر قوم کا حلیہ بگاڑ دیا‘اب نئی سازش طارق رحیم ، ثاقب نثار کی گفتگو میں کھل کر سامنے آگئی ہے، شیخ رشید کو میں شیخ حرم کہتا ہوں، سابق چیف جسٹس شیخ رشید کے پولیٹیکل ایجنٹ بنے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ثاقب نثار نے پی کے ایل آئی کا بیڑہ غرق کر دیا، ثاقب نثار ہفتے، اتوار کو اپنی عدالتیں لگاتے تھے‘مجھے ثاقب نثار نے کہا تم نے کیا کیا ہے، میں نے کہا ہم نے بجلی کے کارخانے لگائے، ثاقب نثار کا کردار پوری قوم کے سامنے آگیا ہے، ثاقب نثار، خواجہ طارق رحیم کی گفتگو کے بعد کوئی شک نہیں رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرے نہیں پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

اہم خبریں سے مزید