کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ گروپ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے وزیراعظم کے لئے اعتماد کے ووٹ کی خبر بریک کی تھی
24 اپریل کو جیو نیوز کے رپورٹر وقار ستی نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے لیکن اس وقت ن لیگ نے اس خبر کی تردید کی تھی۔
اس کے بعد بدھ کے روز جنگ اور دی نیوز کے رپورٹر محمد صالح ظافر نے بھی خبر دی تھی کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے تاہم عین وقت پر پروگرام تبدیل کردیا گیا اور اب وہ جمعرات کے روز اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
اس طرح جنگ گروپ نے قارئین تک سب سے پہلے خبر دینے کا اعزازا برقرار رکھا۔