• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا اتحادیوں کو ظہرانہ، کفایت شعاری مہم ہوا میں اڑا دی

اسلام آباد ( آن لائن ) دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ،اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میںدیئے گئے ظہرانے میںکفایت شعاری مہم ہوا میں اڑا دی گئی ۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا ،میٹھے میں فرنی، حلوہ، فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی ہے،اراکین پارلیمنٹ کے لئے وزیر اعظم ہاؤس سے کھانا تیار کروایا گیا ہے جبکہ ارکان کے لئے بار بی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا ،ظہرانے میںتحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔
اہم خبریں سے مزید