• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا دورہ چین، معیشت ایجنڈے میں سر فہرست

کراچی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف کے دورہ چین میں معیشت ایجنڈے میں سر فہرست ہے ۔

 پاکستان میں دہشتگردی کا دوبارہ سے سر اٹھاتا ہوا خطرہ اور بھارت سے متعلق چیلنجز کے باعث پاک چین علاقائی تعاون میں اضافہ ہوا ہے، تجزیہ کار محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاک چین عسکری قیادت کے دوران ملاقاتوں میں معیشت ایجنڈے میں سر فہرست رہی ، چینی فوج پاکستان کے معاشی مسائل کو انتہائی قریب سے دیکھ رہی ہے۔ 

چینی فوج کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب سربراہ زہانگ یوشیا نے کہا ہے کہ عالمی صورتحال کسی بھی طرح تبدیل ہو پاکستان اور چین ہر موسم کے اتحادی اور قریبی دوست ہیں، چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زہانگ یوشیا نے پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین پڑوسی ممالک کیساتھ سفارتکاری میں پاکستان کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کیساتھ عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے، تعاون بڑھانے اور علاقائی امن وامان کو مشترکہ طور پر یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھے گا۔پاکستان میں موجود خارجہ امور کے ماہر اور پاک چین تعلقات پر گہری نگاہ رکھنے والے تجزیہ کار محمد فیصل نے قطری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ چین ایک ایسے اہم موقع پر سامنے آیا ہے جب ملک کو سیاسی، معاشی اور سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے معاشی استحکام کیلئے چین پر انحصار کرتا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے معاشی چیلنجز کیساتھ ساتھ اسے معاشی مسائل، دہشتگردی کے از سر نو خطرے اور بھارت سے متعلق چیلنجز کے پیش نظر پاک چین علاقائی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید