اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کے ایک ہی روز بعد کہا ہے کہ بال حکومت کے کورٹ میں ہے ، ایک ہی دن انتخابات کرانے ہیں تو 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کرائیںتوبات بنے گی ‘ستمبر ،اکتوبر کی بات کرنی ہے تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ‘ہم قانون پر چل رہے ہیں‘وہ قانون شکنی کر رہے ہیں، مذاکرات ایک جیسے لوگ کرتے ہیں‘وہ اور ہم ایک جیسے نہیں‘ یہ آئین پر نہیں چلتے‘اگر 14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گاپھر جس کا بھی زور ہو گا اسی کی بات چلے گی‘ڈرٹی ہیری نے مجھے دو بار قتل کرانے کی کوشش کی‘ میں اگر ڈرٹی ہیری پر بات کرتا ہوں تو مجھ پر مقدمات بنا دیے جاتے ہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں عمران خان نے کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں کہ اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر (میں الیکشن) کی بات کرتے ہیں تو بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں۔