• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنیکی درخواست خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ کھولنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ، اسٹیٹ بنک اکاونٹس کا معاملہ ریگولیٹ کرنے کیلئے موجود ہے ، اکاونٹ کھولنے میں قانون کی خلاف ورزی ہوتی تو سٹیٹ بنک معاملہ اٹھا سکتا تھا۔ واضح رہے کہ 18 اپریل کو عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید