• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارلس سوئم کی تاجپوشی، وزیراعظم مئی میں برطانیہ کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کنسورٹ کیمیلا کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے

شہباز شریف لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کیلئے منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہونگے۔

 74سالہ چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے، شاہی روایت کے مطابق برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کچھ مہینوں بعد قومی سوگ اور بھرپور تیاریوں کے بعد ہوتی ہے۔

کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی، تقریب میں آئرلینڈ، فرانس، اسپین، بیلجیم، جاپان، ہنگری اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید