• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اجلاس، نواز شریف کی آن لائن شرکت، عوام کو ریلیف دینگے، شہباز

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس انکی رہائش گاہ ماڈل ٹائون میں ہوا۔جس میں سینئر لیگی قیادت، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی شریک ہوئے جبکہ پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات پراتحادیوں کواعتماد میں لینے پراتفاق، عوام کو جلد ریلیف کی خوشخبری دینگے، اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات، آئی ایم ایف سے پاکستان کو ملنے والی ممکنہ امداد کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کی ممکنہ تاریخ اور پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس تقریباً 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔پی ٹی آئی قیادت سے منگل کے روز دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کا فیصلہ آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کے بعد ہی ہو گا، اعلی عدالتی شخصیت کے عہدے پر برقرار رہنے تک ن لیگ سمیت کسی بھی اتحادی کو الیکشن منظور نہیں ہو گا۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بہت جلد ریلیف کی خوشخبری دیں گے جن سے ان کی مشکلات کم ہوں گیا ۔

اہم خبریں سے مزید