• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سندھ بار کونسل نے ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز) سندھ بار کونسل نے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔ سندھ بار کونسل نے الزام عائد کیا کہ سید مظاہر علی اکبر نقوی کے افعال نے نہ صرف سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا بلکہ اس ساکھ کو بھی ٹھیس پہنچائی۔ شکایت گزار کا خیال تھا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی مبینہ خلاف ورزی جج کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے کافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید