لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے منظر نامے کو اچھی طرح سے تیار کردہ اور سوچے سمجھے اقدامات کے ذریعے بہتری لانے کی ضرورت ہے۔سیاسی عدم استحکام کو پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ تاجروں کے ایک گروپ سے گفتگو کررہے تھے۔ کہا کہ ملک کی پیداواری صلاحیت، ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے۔