پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) مردان سٹی کی پوری کابینہ نے مسلم لیگ نظریاتی گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا مسلم لیگ مردان سٹی کے صدر نعیم خان سینئر نائب صدر سیاد علی خان سینئر ناب صدر بختیار خان نائب صدر محمود خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بخت زمین خان میڈیا کوارڈینیٹر عبید بابا اور سرپرست اعلیٰ حاجی زاہد گل نے مردان سٹی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ کے خلاف ہونےوالی سازشوں کو ناکام بنانے اور مسلم لیگ کو صوبے کے سب سےبڑی سیاسی جماعت بنانے کے لئے میاں نواز شریف کے جانثاروں اور مسلم لیگ کے مخلص کارکنوں نے مسلم لیگ نظریاتی گروپ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیاہے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب احمدخان مسلم لیگ کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر خان صوبائی سینئر نائب صدر انتخاب چمکنی ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ کے بزرگ رہنما و مجاہد تحریک پاکستان ملک عمران خان نے مسلم لیگ مردان کی پوری کابینہ کی طرف سے مسلم لیگ نظریاتی گروپ کی حمایت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں پرویز مشرف کے چہتے امیر مقام کی مسلم لیگ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلم لیگ نظریاتی گروپ میاں نواز شریف کے جانثاروں اور مسلم لیگ کے نظریاتی کارکنوں کی امیدوں کامحور بن گیاہے۔