تہران (اے ایف پی) ایران کی پارلیمنٹ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر وزارت صنعت کو عہدے سے ہٹادیا، عالمی پابندیوں کے باعث ایران کو شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے۔
مواخذے کی کارروائی کے دوران رضا فاطمی امین کیخلاف 162 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیئے جبکہ 102 نے ان کی حمایت کی۔
ایرانی وزیر کو مہنگائی کے مسئلے پر دوسری مرتبہ مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، نومبر میں انہوں نے 180 ووٹ حاصل کئے تھے اور اپنے عہدے پر برقرار رہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مواخذے کی نئی کارروائی میں بڑی وجہ مقامی طور پر بنائے جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ بڑا عنصر رہا۔