• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی گرفتاری کے بجائے شجاعت کے گھر پر دھاوا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی،صباح نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پولیس پرویزالٰہی کو گرفتار کرنے گئی لیکن چودھری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن کے دوران چودھری سالک حسین زخمی ہوگئےعمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں تا حال مدینہ منورہ میں مقیم ہوں تاہم تمام تفصیلات حاصل کررہا ہوں، ، قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید