• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن، عمران، مریم کے وار، 14 مئی تک اسمبلیاں توڑیں، ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار، چیئرمین PTI

لاہور(ایجنسیاں)ملک میں ایک ہی روز الیکشن کے حوالے سےحکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کا تیسرادورآج ہوگا‘سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج مذاکرات میں ہم نے ایک ہی بات کہنی ہے کہ14مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کریں ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں‘ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے منصوبے میں پھنس کر انتظار کریں گے کہ ستمبر میں الیکشن ہوگا توکسی غلط فہمی میں نہ رہیں‘ان لوگوں نے آئین توڑا یا ججز کے خلاف کچھ کیایا سپریم کورٹ کا حکم نہ ماناتوپی ٹی آئی سڑکوں پر ہو گی‘تحریک انصاف سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہو گی‘ سب تیاری کریں اگلے ہفتے دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائےگا ‘پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات میں کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن حکومتی صفوں میں یکسوئی نہیںجبکہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسدعمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی‘آج مذاکرات کا آخری موقع ہوگا۔سپریم کورٹ نے کہا ہے تو اسی لیے مذاکرات کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اتوارکو ناصرباغ لاہور میں گاڑی کے اندر سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ تب الیکشن کرانا چاہتے ہیں جب سمجھیں گےکہ میں راستےسے ہٹ گیا‘ اگریہ متفق ہوجاتےہیں توصرف پنجاب کا نہیں پورےملک میں الیکشن ہوگا‘سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر شرط رکھی اور کہا کہ آج مذاکرات میں ہم نے ایک ہی بات کہنی ہے کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کریں ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں‘ 14مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم نہ کیں تو عدالت کو کہیں گے کہ ہمیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کا الیکشن چاہیے۔ جس ملک میں سپریم کورٹ کےحکم کوحکومت نہ مانے تو کون سرمایہ کاری کرے گا؟۔چور اورہینڈلرز آئین کی خلاف ورزی کریں گے تو قوم میرے ساتھ نکلے گی۔عمران خان کا کہنا تھاکہ نگران حکومت کی اب کوئی آئینی حیثیت نہیں۔قبل ازیں ریلی میں گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ شاندار آغاز کے بعد ریلی اوربھی زورپکڑرہی ہے، یہ ان کیلئے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کاسوچ رہے ہیں۔عوام الیکشن سے بھاگ کرسپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالی مافیاکوبرداشت نہیں کریں گے، عوام آئین کی خلاف ورزی کرنیوالی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید