لاہور(نمائندہ جنگ،اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طورپر شدید دبائو میں ہے،محنت کی بنیاد پر عمارت کھڑی کرنے والوں کو ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیگی،عالمی منڈیوں میں اتار چڑھائو نے محنت کش طبقے کی مشکلات میں اضافہ کردیا، مزدور کو عالمی معیشت میں حصہ دار بنانا ہمارے لئے بنیادی چیلنج ہے، یہ بات انہوں نے پیر کومحنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا سے ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے تیسرے دور اور تحریک انصاف کے مطالبات پر مشاورت کی۔