پشاور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر پشاور نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ضلع میں دفعہ 144 نافذکرتے ہوئے پانچ یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی کی نازک صورتحال کے باعث دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 آج سے تین دنوں کیلئے نافذ رہے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔