بنکاک (جنگ نیوز)تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار 36سالہ پیٹونگ تارن شیناوترا کے ہاں الیکشن سے دو ہفتے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں عام انتخابات 14مئی کو ہوں گے اورپیٹونگ تارن شیناوترا وزیراعظم کے عہدے کیمضبوط امیدوار ہیں۔وہ سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسنشیناوترا کی بیٹی ہیں اور تھائی پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کی سربراہ ہیں۔