• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برطانوی وزیراعظم کا احتساب، حکومت نے 42 لاکھ 60 ہزار روپے مانگ لئے

کراچی (نیوزڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم اور وزیرخارجہ لز ٹرس کو خوراک اور شراب کے لئے بڑے حساب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ ان سے کچھ حکومتی اشیا بھی گم ہوگئی تھیں ۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، یہ بھاری حساب کے حصے پر جھگڑ رہی ہیں کیونکہ برطانوی حکومت نے ان سے اس مد میں42 لاکھ 60 ہزار روپے ( 12000 پاؤنڈ (15000ڈالر) مانگ لیے ہیں۔ چیویننگ، ریاست کا 17ویں صدی کا قدیم رہائشی علاقہ ہے ، جہاں لز ٹرس نے سرکاری رہائش اختیار کی تھی، اسے گزشتہ سال ایکسسریز جیسے باتھ روب اور سلپرز بھی غائب ہوگئےتھے۔
اہم خبریں سے مزید