• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں گڈ گورننس کا عملی ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گڈ گورننس کا عملی ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ایم ڈی اے،پی ایچ اے،واسا اور ضلعی محکموں کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت پارکوں کی اپ گریڈیشن، تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید