اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور انہیں سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔