• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی میرے خلاف روز نئےمقدمات بنوا رہے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)صدرپی ٹی آئی پرویزالٰہی نےکہاہےکہ جو کچھ میرے اور میرے خاندان کے خلاف ہو رہا ہے وہ محسن نقوی کی وجہ سے ہو رہا ہے اس کے علاوہ کوئی دوسرا یہ کام نہیں کر سکتا، نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہی میرے خلاف روز نت نئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی الیکشن میں کلین سویپ کریگی اور آپ شریفوں کاحشردیکھیں گے۔ لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگومیں پرویزالٰہی نےکہاکہ پنجاب کی نگران حکومت ختم ہو چکی لیکن محسن نقوی ہر لاقانونیت کا سرغنہ اور برے کام کا چیمپئن بنا ہوا ہے، انہوں نے نہ ہمیں کوئی سرچ وارنٹ دکھایا اور نہ ہی یہ عدالت کو کچھ دکھا سکے، الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے اور انشاء اللہ تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور آپ شریفوں کا حشر الیکشن میں دیکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید