• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا پر پابندیاں معاشرتی انتشار کا باعث بنتی ہیں‘ بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کا سبب بنتی ہیں‘ پیپلزپارٹی پاکستان میں میڈیا کی آزادی اورر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔ عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نےکہاکہ جو آمرانہ سوچ پاکستان میں ہر وقت جمہوریت پر شبِ خون مارنے کے موقعے کی تلاش میں رہتی ہےوہی سوچ آزادیِ صحافت کا گلا بھی دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ‘پاکستان میں بدترین میڈیا ٹرائل پی پی پی اور اس کی قیادت کا ہوتا رہا ہے لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کبھی آزادی اظہار و صحافت پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی‘ انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صحافت پر عائد پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافی تنظیموں، آزادیِ اظہار کے حق کے لیے کام کرنے والے اداروں و شخصیات سمیت عالمی برادری کو اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ وادی کے صحافیوں پر مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کریں‘انہوں نے اپیل کی کہ سال میں ایک دن مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے یکجہتی کا دن بھی منایا جانا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید