ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور سے ایف جی آئی آر انسپکشن ٹیم نے گزشتہ روز ملتان ریلوے ڈویژن میں خانپور تا ملتان انسپکشن کی اس دوران سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت، سٹیشنوں کی آمدن سمیت ٹریک کی الائنمنٹ ریلوے برجز ریلوے کی اہم تنصیبات کو خصوصی طور پر چیک کیا ۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور سے سینئر جنرل منیجر ارشد سلام خٹک ، فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلویز علی محمد آفریدی ، سی او پی ایس وقار شاہد ،چیف کمرشل مینیجر مریم گیلانی ، ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ملتان حماد حسن مرزا ، ڈی سی او ملتان عدنان مروت کے ہمراہ خانپور تا ملتان سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔سینئر جرنل ارشد سلام خٹک اور ایف جی آئی آر علی محمد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف کیٹگری کے ملازمین کو نقد کیش ایوارڈ بھی دئیے بعدازاں سی ای او ہیڈ کوارٹر لاہور ارشد سلام خٹک ، ایف جی آئی آر لاہور علی محمد ، ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا اور دیگر افسران نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے۔