کراچی (ٹی وی رپورٹ)عمران خان کا امریکا پر سازش کے الزام سے لیکر امریکا کو رام کرنے تک کا سفر،پی ٹی آئی نے امریکی سازش کے بیانئے سے مکمل یوٹرن لے لیا،ان خیالات کا اظہار جیو کے پروگرام’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان شاہزیب نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک دلچسپ قلابازی کھائی ہے ایک سال سے زائدعرصے تک امریکا پراپنی حکومت گرانے کا الزا م لگانے ،پاکستا نی قوم نے امریکا سے نفرت کابیج بونے،حقیقی آزادی کا نعرہ لگانے اورملکی معاشی و خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے بعد اب تحریک انصاف اسی امریکا سے بہتر تعلقات کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے،امریکا کو حکومت میں آنے کے بعدکا معاشی پلان بھی بتا دیا، امریکاکومعاشی معاملات پر خود جاکربریفنگ دے رہی ہے اوررآئی ایم ایف سمیت تمام مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدوں پرعملدرآمدکی یقین دہانیاں کرارہی ہے ، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ14مئی کو جنات ہی الیکشن کے انتظامات کروا سکتے ہیں، سپریم کورٹ 60، 65 دنوں کی گنجائش پیدا کردے تو سارا مسئلہ ہی حل ہوجائے،پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ عام انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں، کیا ان کو اسمبلیاں توڑنے پر انعام دیا جائے؟ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 15 دن کی گنجائش دینا بھی مناسب بات نہیں ہے لیکن ان کی دلجوئی کے لیے دیئے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ سے کہے گی کہ آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے، 14 مئی کو کوئی جنات ہی آکر الیکشن کے انتظامات کرواسکتے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن سے تو انتظامات نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جہاں 30 دن کی گنجائش پیدا کررہی ہے وہیں 60، 65 دنوں کی گنجائش پیدا کردے تو سارا مسئلہ ہی حل ہوجائے گا۔پی ٹی آئی نے جنرل الیکشن کی ایک ہی دن ہونے کی اہمیت کو تسلیم کیا،انھوں نے غلطی کی ہے تو سزا بھگتیں مرضی کا یوٹرن نہیں دیاجائےگا ،پی ٹی آئی الیکشن کیلئےاکتوبر کی جوتاریخ بنتی ہےاسے تسلیم کرلیں ،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ عام انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں، کیا ان کو اسمبلیاں توڑنے پر انعام دیا جائے، پی ٹی آئی کو 15دن کی گنجائش دینا بھی مناسب بات نہیں ان دلجوئی کیلئے دیئے ہیں، حکومت سپریم کورٹ سے کہے گی آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے، 14مئی کو جنات ہی آکر الیکشن کے انتظامات کرواسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن سے تو 14مئی کو الیکشن نہیں ہوسکتے، سپریم کورٹ نے جہاں 30دن کی گنجائش پیدا کی ہے وہیں 60, 65 دنوں کی گنجائش پیدا کردے تو سارا مسئلہ ہی حل ہوجائے گا۔
میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات ایک ساتھ ہوں گے یا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات پہلے ہوں گے یا پھر صرف پنجاب میں انتخابات سب سے پہلے ہوں گے، اس حوالے سے ابہام دور ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے، تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد مزید بڑھ گیا ہے، خاص طور پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ ایک معمہ بنی ہوئی ہے، پہلے گورنر پنجاب نے تاریخ دینے سے انکار کیا۔