ریاض (شاہدنعیم) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بدھ کی صبح ایک سرکاری دورے پر دمشق پہنچے، جو 2011میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے کسی بھی ایرانی اعلی عہدے دار کی جانب سے پہلا دورہ ہے، صدر رئیسی دو دورزہ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر مذاکرات ، نئے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، سناکے مطابق، ایرانی صدر ایک بڑے سیاسی اور اقتصادی وفد کی ہمراہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔