پشاور ( وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت جمعیت علمائے اسلام کی ہوگی دیگر سیاسی جماعتوں اور خصوصا پی ٹی آئی سے امسال بڑی تعداد میں لوگوں نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی جو کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے فتنہ عمرانیہ نے نوجوانوں کو مایوس کیا انہیں بطور ڈھال استعمال کرکے چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے نوجوان مایوس ہو کر جمعیت علمائے اسلام میں دھڑا دھڑ شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابو گڑھی این سی 102 میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی تقریب میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی گئی اس موقع پر چیئرمین، یوتھ ،کسان کونسلرز کیساتھ ساتھ قاری مطیع الرحمان اور دیگر علما کرام بھی موجود تھے