• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی سیاست بن کھلے مرجھانے کو ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عمران خان کی ہر پیشی پر ہنگامی صورتحال کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بن کھلے مرجھانے کو ہے، عمران خان کسی حاضر سروس افسر پر الزام لگاتے ہیں تو اس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتی ۔بینظیر شاہ نے کہا کہ عمران خان کی ہر پیشی سے پہلے ماحول بنایا جاتا ہے تاکہ عدالت انہیں نہ بلائے، عمران خان کی ضد ہے عدالت انہیں ویڈیو لنک کی سہولت دے، عمران خان نے اپنی جان کو خطرے کے حوالے سے ایک حاضر سروس فوجی افسر پر سنگین الزامات لگائے ہیں، جس ادارے پرا نہوں نے الزام لگایا وہاں کوئی خاص احتساب نہیں ہے کہ اس الزام کی صداقت سے متعلق کچھ پتا چل سکے۔
اہم خبریں سے مزید