• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کے بعد دیگر اضلاع میں بھی سینماگھرکھولنے کی کوششیں تیز

پشاور ( وقائع نگار )چھوٹی عید پر ریلیز ہونیوالی دو پشتو فلموں نے سینماؤں کی رونقیں بحال کردیں جس سے فلمسازوں ‘ہدایتکاروں اور اداکاروں سمیت فلم بینوں کے حوصلے بڑھ گئے ۔مردان میں کافی عرصہ بعد دونئے سینماگھروں کے کھلنے سے عوام کی بڑی تعداد نے رخ کیا صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی سینما کھولنے کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں ۔فلمسازوں نے بڑی عید کیلئے فلموں کی تیاری کیلئے کام شروع کردیا ہے اور یہی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ بڑی عید پر بڑی بجٹ کی فلمیں تیار کی جائیں گی چھوٹی عید پر ریلیز ہونیوالی دونوں فلموں پر تاحال رش جاری ہے اور بزنس کے لحاظ سے انکے نتائج حوصلہ افزا ہے خیبر پختونخوا سمیت کراچی اور کو ئٹہ میں عید الفطر پر دو پشتو فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں دونوں فلموں میں جہانگیر خان نے کام کیا جبکہ ایک فلم کے ہیرو شاہد خان اور دوسری کے ارباز خان ہیں۔ دونوں فلموں میں سخت مقابلہ جاری ہے ۔عمدہ کردار نگاری اور معیاری ہدایتکاری کے اعتبار سے دونوں اچھی فلمیں تصور کی جا رہی ہیں۔ مردان میں کافی عرصہ بعد دو نئے سینماؤں کے کھلنے سے شائقین نے کافی تعداد میں رخ کیا ۔پشاور سمیت مردان میں عید فلموں پر رش دیدنی تھا۔شائقین نے کافی عرصہ بعد مردان میں نئے سینماؤں کے کھلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف سینما انڈسٹری سے وابستہ فلمسازوں ‘ڈائزیکٹروں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ کاروبار اور روزگار کو فروغ حاصل ہوگا ۔ لوگوں کو معیاری و تفریحی پشتو فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔ شاہد فلمز پروڈکشن کی ”اس خومے زڑگے شوے“ کی کامیابی پر شاہد خان او ہدایتکار ارشد خان نے کہا ہے کہ فلم بینوں نے پذیرائی بخش کر فلم کو کامیابی کا سرٹیفکیٹ دیدیا ۔دپشتو فلموں کی کامیابی نیک شگون ہے اس سے فلمی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا ۔ ہدایتکار شاہد عثمان نے ”تہ صرف زمائے“ کی کامیابی پر کہا کہ ہمیشہ معیار ی سکرپٹ پر ترجیح دی ۔میری فلم کو معیاری سکرپٹ ‘جاندار مکالموں اور بہترین ہدایتکاری کی وجہ سے پسند کیا گیا۔ دوفلموں کی کامیابی سے پشتو فلمی صنعت کو سہارا ملے گا جدید ٹیکنالوجی نے فلموں کا مزہ دو بالا کیا ۔کافی عرصہ بعد عوام نے بڑی تعداد میں سینماؤں کا رخ کیا اگر اسی طرح فلمیںکامیاب ہوتی رہیں تو دوبارہ بڑی تعداد میں پشتو فلمیں بننا شروع ہوجائیں گی۔مردان میں دونئی سینما کھولنے کے بعد اب سینما انڈسٹری سے وابستہ سینما مالکان اور کاروباری شخصیات نے بنوں ٗکوہاٹ او ر دیگر اضلاع میں بھی سینماکھولنے کیلئے کوششیں شروع کرد ی ہیں
پشاور سے مزید