• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کے صدر عابد ایس زبیری سمیت 7 ارکان کی رکنیت معطل

اسلام آباد (رپورٹ :،رانا مسعود حسین ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے کل 17میں سے10 اکثریتی ارکان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابدایس زبیری سمیت سات ارکان کو سنگین مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کردی ہے اورنائب صدر (خیبر پختونخواء )یوسف مغل کو فوری طور پرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا نیا صدر مقرر کر دیا ہے ،دوسری جانب عابدایس زبیری نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے روز اول سے ہی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے معاملات میں مداخلت کی ہے اور اسکے کچھ ممبران نے ہمیں ڈکٹیشن دینا شروع کر دی تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دس ممبران اجلاس بلانے کا اختیار بھی نہیں رکھتے اور انہوں نے غیر قانونی اجلاس منعقد کرکے یوسف مغل کو اپنا نیا صدر بھی منتخب کر لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اگزیکٹیو کمیٹی کے دس اکثریتی اراکین نے ایک قرار داد کے ذریعے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابدایس زبیری ودیگر سات ممبران کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان پر مختلف الزامات عائد کئے،جن میں سے ایک الزام یہ ہے کہ عابدایس زبیری کی سربراہی میں یہ اراکینʼʼ ایک مخصوص سیاسی جماعت ʼʼکے ایجنڈا کی تکمیل کے کام کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو استعما ل کررہے تھے ، عابدایس زبیری وکلاء کی نمائندہ تنظیم کے صدر کے عہدہ پرفائض ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کےʼʼ مخصوص بنچوں میں پسند و ناپسند کے مقدمات سماعت کے لئے مقرر کروانے ʼʼکے معاملہ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، ان کی پنجاب کے سابق وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی سے کی گئی گفتگو کی مبینہ ویڈیوریکارڈنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے اس مقصد کے لئے اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کیا ہے جوکہ ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزی ہے ، نشاندھی کے باوجود انہوں نے آج تک ویڈیو لیک کے حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید