• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے صرف امریکا کو دشمن ملک قرار دیا، ایرانی صدر

کراچی(نیوزڈیسک) ایران کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ عروج کی کشیدگی کے دوران بھی کبھی سعودی عرب کو دشمن ملک نہیں کہا، ایرانی صدر نے شامی نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے صرف امریکا کو دشمن ملک قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ کشیدگی پیدا کرنے کی سازش ناکا م ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید