لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل اور زیر حراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا‘ فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں‘ ساری قوتیں جو چوروں کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہیں میں آپ سب کو کہہ رہا ہوں آپ ابھی سے سمجھ جائیں ملک کس طرف جارہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کی سمجھ نہیں آرہی آپ کو اس میں کیا مل رہا ہے کہ آپ ان چوروں کے پیچھے لگ گئے ہیں جنہوں نے ملک کو تباہ کر دیا ،بدھ سے جلسے کر رہا ہوں اور14مئی تک کروں گا‘جومصنوعی سیٹ اپ لایا گیا اس کو ہٹائیں ، انتخابت کرائیں اورعوام پر چھوڑیں کہ وہ کس کو چاہتے ۔ہیںہم نے ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے ایمر جنسی طرز کا پلان بنایا ہوا ہے ۔ اتوارکو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھا ہے،پاکستان میں عوام کسی شخصیت کے لئے نہیں نکلے ،اگر عوام نے چیف جسٹس کا نام لیا ہے تو اس لئے لیا ہے کیونکہ وہ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔سپریم کورٹ کے تمام ججز ایک نقطے پر متفق ہیں کہ نوے روز میں انتخابات ہونے چاہئیں ۔