• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ آج جمع کرائیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ آج جمع کرانے کا حکم دیا۔ سپریم پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 8 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم دیا اور سماعت 3ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے دستاویزات جمع کرا دی ہیں جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ توقع ہے کل تک پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ مل جائے گا۔ اس کے لیے اسپیکر آفس سے باضابطہ اور غیر رسمی طور پر بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید