لاہور ( جنگ نیوز، ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف سے چند سوالات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دو بار قاتلانہ حملوں کانشانہ بنا، کیا میں شہبازشریف سےسوالات پوچھنےکی جسارت کرسکتاہوں؟کیا مجھے بطور پاکستانی قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کو نامزد کرنےکا حق ہے؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے ایف آئی آر درج کرنے کے میرے قانونی اور آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا ؟انہوں نے کہا کہ کیا افسران قانون سے بالاتر ہیں یا وہ جرم نہیں کر سکتے؟ اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو اس میں ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے؟وقت آگیا ہے اعلان کردیں کہ جنگل کا قانون رائج ہے۔