• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 1 کروڑ 21 لاکھ، کراچی میں 1 کروڑ 84 لاکھ افراد کو گنا جا چکا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) لاہور میں 1 کروڑ 21 لاکھ ، کراچی میں 1 کروڑ 84 لاکھ افراد کو گنا جا چکا ،چیف مردم شماری کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،کراچی ڈویژن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، 15مئی تک کام مکمل ہوجائیگا، ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کےاب تک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کی آبادی 24کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354افراد پر مشتمل ہے، صوبہ پنجاب میں 11 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار782 افراد کی اب تک گنتی ہو چکی ہے۔صوبہ سندھ میں5 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار512 افراد کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ادارہ شماریات کے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں 1 کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد ، کراچی میں 1 کروڑ 84 لاکھ60 ہزار641 افراد کو گنا جا چکا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے ترجمان محمد سرور گوندل نے بتایا کہ چیف مردم شماری کمشنر کی زیر صدارت کمشنر کراچی اور کمشنر لاہور کے ساتھ اجلا س ہوئے ، یہ اجلاس گزشتہ ہفتے چیف مردم شماری کمشنراور صوبائی چیف سیکرٹریز کے زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد اور جائزہ لینے کے لیے منعقد کیے گئے۔ان میں کراچی اور لاہور ڈویژنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کی زوم لنگ کے ذریعے شرکت۔اجلاس میں پاکستان ادارۂ شماریات کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔کراچی اور لاہور ڈویژنز کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل وائزآبادی اور شرح نمو کے امور کا جائزہ لیا گیا۔جن علاقوں میں مزید کام کی ضرورت تھی وہاں 15 مئی 2023 تک کام مکمل کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔کمشنر کراچی اور لاہور نے موثر انداز میں بھرپور کوریج کے لیے رہنمائی کرنے پر پاکستان ادارۂ شماریات کا شکریہ ادا کیا۔ممبر ایس ایس/آر ایم محمد سرور گوندل نےتفصیلی پریزنٹیشن دی۔کراچی اور لاہور ڈویژن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔امید ظاہر کی گئی کہ کراچی اور لاہور ڈویژن میں مردم شماری کا عمل 15 مئی 2023 تک خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرلیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید