• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے قائد کو بازیاب کراکر ہی گھر جائیں گے‘ شاہ محمود قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر/این این آئی ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام ایک دن بڑھا دیا تھا، عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ان کو سب معلوم تھا‘یہ گرفتاری غیر اخلاقی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،عمران خان کی گرفتاری کے تانے بانے لندن سے ملتے ہیں‘کپتان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا‘انشا اللہ ہم اپنے قائد کو بازیاب کرا کر ہی اب گھر جائیں گے‘عوام کولاقانونیت کے خلاف سر اٹھانا ہوگا۔کراچی ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہے،عمران خان چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کیلئے گئے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید