• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین یا قانون نہیں توڑا، مجھے حقیقی آزادی سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا،عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا گرفتاری کے بعد پہلے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ میں نے آئین یا کوئی قانون نہیں توڑا بلکہ مجھے حقیقی آزادی سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا۔ ایک شخص نےمجھے دومرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی، عزت ایک ادارے کی نہیں ، ہر شہری کی ہونی چاہئے، مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے کہ میں اسے قبول کر لوں۔ کسی قوم کو پلیٹ میں آزادی نہیں پکڑائی جاتی ، اس کے لئے جدوجہد اور محنت کرنی پڑتی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ سب اپنے حقوق کیلئے نکلیں۔ عمران خان نے عوام کے نام پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ جب آپ تک یہ الفاظ پہنچیں گے میں ایک ناجائز کیس میں گرفتار کیا جا چکا ہوں گا۔ پاکستان کے آئین میں فراہم کئے گئے بنیادی حقوق اور جموریت دفن ہو چکی ہے۔ ہو سکتا ہے اس کیس کے بعد مجھے آپ سے مخاطب ہونے کا موقع نہ مل سکے اس لئے میں آپ سے دو تین باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کو اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کیلئے نکلنا پڑے گا۔ کبھی بھی کسی قوم کو پلیٹ میں آزادی نہیں پکڑائی جاتی بلکہ اس کے لئے جدوجہد اور محنت کرنی پڑتی ہے۔ ایسی ہی قوم کو اللہ آزادی کا تحفہ دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید