واشنگٹن (اے ایف پی) یہ سوال کہ لوگ پہلی بار امریکہ میں کیسے اور کب آئے ،نے سائنسدانوں کو طویل عرصے سے حیران کیا ہوا ہے۔سیل رپورٹس میں شائع ہونے والے جینیات کے ایک نئے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ چین سے دو الگ الگ ہجرتوں،پہلی برفانی دور کے آخر میں، اور دوسری اس کے تھوڑے عرصے بعد، پہلی بار انسانوں کی آمد ہوئی ہوئی۔رپورٹ کے مصنفین میں سے ایک یو چُن لی نے خبررساں ادارےاے ایف پی کو بتایا کہ ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سائبیریا میں مقامی امریکیوں کے ابتدائی آبائی ذرائع کے علاوہ شمالی ساحلی چین نے جینیاتی ذخائر کے طور پر بھی جین پول میں حصہ ڈالا۔