• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کی عمران خان کی گرفتاری کے طریقہ کار کی مذمت

اسلام آباد (نمائدہ جنگ )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے طریقہ کار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور اداروں کی آزادی کیساتھ کھڑے ہیں گرفتاری کے طریقہ کار نے ملک میں جمہوریت کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدربیرسٹر عابد ایس زبیری اور سیکرٹری مقتدیر اختر شبیر نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گرفتاری نے بنیادی حقوق کے احترام اور نیب،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر جانبداری پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں،انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے وکلا پر حملے، تشدد اور عدالت کے تقدس کی پامالی کی بھی مذمت کی ، انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی گرفتاری جمہوریت کے اصولوں، اظہار رائے کی آزادی اور اختلاف رائے کے حق کی صریح خلاف ورزی ہے
اہم خبریں سے مزید