• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گرفتاری نامناسب، مذمت کرتے ہیں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین آفاق احمد نے عمران خان کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت کے احاطے سے جس انداز میں گرفتارکیا گیا وہ نامناسب ہے،جسکی ہم مذمت کرتے ہیں،نیب اور اسکے معاونت کرنے والے اداروں کو اعلیٰ عدلیہ کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے تھا۔آفاق احمد نے کہا کہ احتجاج جمہوری روایات کا حصہ ہے لیکن اسے پر امن رہنا چاہیے اسے کراچی کی عوام اور انکی املاک لوٹنے کا ذریعہ نہیں بناناچاہیے۔آفاق احمد نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی میں کسی بھی احتجاج کو پر امن رکھنے کو یقینی بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید