• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے بھٹو کا وارث ہونے کا حق ادا کر دیا، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی عزائم کو دنیا کے سامنے لاکر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کا وارث ہو نےکا حق ادا کردیا، بھارتی سرزمین پرمودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کے دہشتگرد عزائم کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کرکے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی نمایاں موجودگی فہم و فراست سے نمائندگی اور دلیرانہ پاکستانی موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ کی جانب سے بھارت میں سفارتی کامیابیوں خصوصاً امن کے لئے سازگار ماحول کی ضرورت پر زور دینے کو بین الاقوامی پذیرائی ملی ہےجس سے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت ہی پاکستان کی ضرورت ہے ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی قوم کو ایسا بہادر نڈر رہنما ملا۔
کوئٹہ سے مزید