پشاور (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل سیشن بیج پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ملزم کی جانب سے اسفند یار خان ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ بڑھ پر پولیس نے کچھ عرصہ قبل ملزم سید عالم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 50 کلوگرام چرس اور 40 کلوگرام افیون برآمد کی تھی جو ملزم نے گاڑی میں چھپا رکھی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور استغاثہ کی جانب سے ملزم پر جرم ثابت نہ کر سکنے کی بنام پر اسے بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔