کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹرمحمدآصف ترین نے کہاہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں ہماری جمہوری ،آئینی و سیاسی تحریک ہے احتجاج ہمارا حق ہے کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر صحافیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد آصف ترین نے پولیس کی جانب سے گھروں پر چھاپوں و گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی موجودہ کرپٹ و امپورٹڈ حکومت نے آمریت کے ظلم و جبر تک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے آئین کے مطابق ہماری تحریک جمہوری ، سیاسی اور پرامن ہے احتجاج ہمارا جمہوری ،آئینی اور سیاسی حق ہے۔ سابق وزیر اعظم کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کھلم کھلا غیر قانونی و غیر آئینی اقدام تھا۔ جس کی مذمت کے لئے نہ صرف پاکستان تحریک بلکہ قوم باہر نکلی اس نے ثابت کردیا کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف نہیں بلکہ پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں لیکن ملک میں جو جنگل کا قانون اور لاٹھی گولی کی سرکار نے حکمت عملی کے تحت تحریک انصاف کے عہداداران، ممبران اور کارکنان کے خلاف اعلان جنگ کرچکے ہیں وہ فسطائیت کی بدترین مثال اور جمہوریت کا جنازہ نکال چکے ہیں جس کی نظیر آمریت کے دور میں بھی نہیں ملتی تحریک انصاف بلوچستان کی سینئر قیادت ،کارکنان کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جس میں گھر ،دفتر میں موجود کسی بھی شخص کو گرفتار کر لیاجاتا ہے ہمارے کارکن کو شہیداور درجنوں کارکنوں کو زخمی کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کوئٹہ پولیس کی جانب صحافیوں پر جو تشدد کیا گیا جسکی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائیرل ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔